تازہ تر ین

راﺅانوار بارے سپریم کورٹ نے اپنا حکم اچانک واپس لے لیا ،اکاﺅنٹس منجمد

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے نقیب اللہ قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کی، راو¿ انوار حفاظتی ضمانت ملنے کے باوجود سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔ جس پر عدالت نے کچھ دیر کے لیے وقفہ کردیاوقفے کے بعد جب سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ خاصا وقت گذر گیا ، لگتا ہے راو¿ انوار نہیں آنا چاہتے، کیا آپ کو بھی کوئی سراغ نہیں ملا، اب کیا کیا جائے۔ جس پر اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راو¿ انوار نے مجھے واٹس اپ پر کال کی تھی، راو¿ انوار نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے، غالباً سپریم کورٹ کو خط راو¿ انوار نے ہی لکھا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ راو¿ انوار کو ایک موقع دیا گیا تھا، ان کے خط پر ہم نے مثبت ردعمل دیاتھا۔س خبرکوبھی پڑھیں: پولیس کی عدم دلچسپی جسٹس اعجاز الاحسن نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ کیا راو¿ انوار اسلام آباد میں ہی ہے؟ جس پر اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ راو¿ انوار نے واٹس ایپ کال کی تھی جو ٹریس نہیں ہوئی،راو¿ انوار کوتحقیقات پر تحفظات تھے، ہم نے شفاف تحقیقات کے لئے نئی ٹیم تشکیل دی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain