تازہ تر ین

دبنگ خان کیساتھ دبنگ اقدام ، سب دنگ رہ گئے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی معروف سماجی تنظیم ’’بینگ ہیومن ‘‘کو ممبئی کے بلدیاتی ادارے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بلیک لسٹ کردیا گیا۔سلمان خان بہترین اداکار ہونے کے ساتھ نہایت نرم دل بھی ہیں اور غریب عوام کے لیے اپنے دل میں بے پناہ درد رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے غیر سرکاری سماجی تنظیم ’’بینگ ہیومن‘‘قائم کی۔ سلمان خان اپنی قائم کردہ تنظیم کی نگرانی خود کرنے کے ساتھ اس بات کا بے حد خیال رکھتے ہیں کہ  اس تنظیم کے ذریعےغریب افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد ہو، یہی وجہ ہے کہ آج ’’بینگ ہیومن‘‘کا شمار بھارت کی مقبول ترین سماجی تنظیموں میں ہوتا ہےتاہم اب سلمان خان کی تنظیم کو ممبئی کے بلدیاتی ادارے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بینگ ہیومین فاؤنڈیشن مقررہ وقت  کے دوران  ممبئی کے علاقے باندرا میں رضاکارانہ ڈائیلائسس یونٹس قائم کرنے میں ناکام رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اس  تنظیم کو بلیک لسٹ کیےجانے کے ساتھ شوکاز نوٹس بھی بھیجا گیا ہے۔ 2016 میں بی ایم سی نے 12 ڈائیلائسس سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں ایک ماہ کے دوران  199 ڈائیلائسس مشینوں کے ذریعے تقریباً 10 ہزار  ڈائیلائسس کیے جانے تھے۔ اس حوالے سے بی ایم سی اور سلمان خان کی تنظیم کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق بی ایم سی سینٹرز قائم کرنے کیلئے جگہ فراہم کرے گی جب کہ این جی او سینٹرز میں تعینات کیے جانے والے عملے کے ساتھ دیگر چیزوں کا خیال رکھے گی۔ اس کے علاوہ تنظیم ممبئی کے علاقےسینٹ جون روڈ پر پالی ہل کے علاقے میں قائم الائیڈ کوآپریٹیو سوسائٹی میں 24 ڈائیلائسس مشینیں لگانے کا ارادہ رکھتی تھی۔ جس کی تصدیق انچارج ہیلتھ ایڈیشنل میونسپل کمشنر ایڈیز کندن نے بھی کی ہے تاہم تنظیم اپنا کام مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں شوکاز نوٹس جاری کیاگیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بینگ ہیومن کو باندرا میں ڈائیلائسس سینٹرز قائم کرنے کے لیے شارٹ لسٹڈ کیاگیا تھا جس کے ساتھ بینک گارنٹی بھی دی گئی تھی جس کا واضح مطلب یہ تھا کہ تنظیم کو اس پروجیکٹ کے لیے باقاعدہ اجازت دی گئی تھی جب کہ تنظیم  کو آگاہ کیا گیا تھا کہ اگر پروجیکٹ مکمل نہ ہوا تو این جی اوکو بلیک لسٹ بھی کیاجاسکتا ہے۔ دوسری جانب بینگ ہیومن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارا اس حوالے سے بی ایم سی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سلمان خان اکثر سڑکوں پر بینگ ہیومن کی ٹی شرٹ پہنے سائیکل دوڑاتے نظرآتے ہیں جب کہ کئی تقریبات میں بھی سلمان خان اپنی این جی او کیلئے امداد کی اپیل کرتے نظر آتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain