تازہ تر ین

ن لیگ کی اہم وکٹ گر گئی…. مسلم لیگ ن کے سابق وزیر مملکت کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد تحریک انصاف نے ن لیگ کی بڑ ی وکٹ گرا دی ، سابق وزیر مملکت عمر ایوب نے ن لیگ کوخیر آباد کہنے کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ عمر ایوب نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ،جہانگیر ترین ،فواد چوہدری اور عبد العلیم خان بھی شریک تھے۔اس موقع پر عمران خان نے عمر ایوب کا تحریک انصاف میں شمولیت پر خیر مقدم کیا اور انہیں تحریک انصاف کا جھنڈا بھی پیش کیا۔ عمر ایوب خان آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیاد ت سے ناراض تھے اور وہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،آصف کرمانی اورخواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماﺅں سے ملاقات کرکے ان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے تھے مگر پارٹی کی جانب سے آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے پر رضامندی ظاہر نہیں کی گئی تھی جس پروہ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved