تازہ تر ین

افسوس پریا میرے دورمیں کیوں نہیں آئیں‘رشی کپور کی ٹویٹ

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے سینئر اداکار رشی کپور اکثر ٹوئٹر پر ایسے پیغام شیئر کرتے ہیں جوا±ن کے لئے مشکلات پیدا کردیتے ہیں لیکن اس بار ا±ن کے پیغام نے کوئی تنازع کھڑا کرنے کے بجائے انٹرنیٹ پر راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پریا پرکاش کے مداحوں کو خوش کردیا ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ وہ بڑی سٹار بنیں گی۔رشی کپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس لڑکی (پریاپرکاش)کے لئے بڑے سٹارڈم کی پیش گوئی کرتے ہیں، ا±نہیں اس بات کا بھی افسوس ہے کہ پریا ا±ن کے دورمیں کیوں نہیں آئیں۔پریا پرکاش نے رشی کپور کے ٹوئٹ کا جواب کچھ یوں دیا کہ ”پرنس آف رومانس“ کی جانب سے سراہا جانامیرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain