تازہ تر ین

لاہور قلندر کے مداحوں کو مایوسی نہیں ہو گی

دبئی (سی پی پی )لاہور قلندرکے مداحوں کو مایوسی نہیں ہو گی ، پی ایس ایل کے گذشتہ دوسیز ن ٹیم کیلئے مایوس کن رہے، لیکن اس سال لاہور قلندر کے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے ۔لاہور قلندر کے کپتان برینڈین میک کولم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گذشتہ دو سیزن ٹیم کیلئے مایوس کن رہے لیکن یہ سال لاہور قلندرز کے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں نیوزی لینڈ کے دھواں دار بیٹسمین اور پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کولم نے کہا کہ دو سال مایوس کن رہے لیکن یہ سال قلندرز کے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے۔

، پاکستان سپر لیگ میں اس بار قلندرکے مداحوں کو مایوسی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر نہایت پرجوش ہیں اور ٹیم میں کافی اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔برینڈن میک کولم نے کہا کہ وہ فخر زمان کے کھیل سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور امید ہے کہ اس سال لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان جارحانہ کھیل پیش کریں گے۔خیال رہے کہ دبئی میں 22 فروری سے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کاآغاز ہوگا جبکہ لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ نئی ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف 23 فروری کو کھیلے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain