تازہ تر ین

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفر نس ،نواز شریف کے خلاف نیب کا چونکا دینے والا اقدام ،ٹیم کی لندن روانگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے نیب کی ٹیم لندن کے لیے روانہ ہوگئی۔نیب حکام کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر سرکاری دورے پر لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ 22 فروری کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن جائیں گے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سردار مظفر کی موجودگی میں استغاثہ کے 2 گواہوں کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔لندن سے ویڈیو لنک پر گواہوں رابرٹ ریڈلےاور راجہ اختر کا بیان رکارڈ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ استغاثہ کے گواہان کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنے کے لیے احتساب عدالت میں دو اسکرینیں لگائی جا رہی ہیں۔دوسری جانب احتساب عدالت نے 22 فروری کو جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain