تازہ تر ین

ججوں کے رویہ پر پارلیمنٹ بحث کرے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں جب کہ منتخب نمائندوں کو چور ڈاکو کہنا کسی صورت قبول نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرکاءنے پارٹی صدر نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا
اظہار کیا۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس طرح سپریم کورٹ کے فیصلوں کو من و عن تسلیم کیا جاتا ہے اسی طرح پارلیمنٹ کے فیصلوں کو بھی تسلیم کیا جائے، پارلیمنٹ کی عزت کو ملحوظ رکھنا ہم سب پر لازم ہے جب کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی فیصلوں کو رد کیا جانا اچھی روایت نہیں، تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں جب کہ منتخب نمائندوں کو چور ڈاکو کہنا قابلِ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کر رہے ہیں، عوام کے سامنے سچ لائیں گئے، جمہوریت مسلسل اپنے دس سال مکمل کرنے جا رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کے تصادم سے بچنے کے لیے بہتر یہ ہے کہ ایوان اس معاملے پر بحث کرلے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے حلف لیتے ہوئے آئین کا دفاع کرنے کا عہد کیا ہے، عدالتوں میں منتخب نمائندوں کو کبھی چور کبھی ڈاکو کبھی گاڈ فادر کہا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ”کیا ہمیں قانون سازی کا حق نہیں، کیا اجازت لے کر قانون سازی کرنی ہوگی، اداروں کے تصادم سے بچنے کے لیئے بہتر ہے کہ یہ ایوان اس معاملے پر بحث کر لے“۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ یہ کسی جماعت کا معاملہ نہیں اس پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے، حکومتی نمائندوں کو عدالتوں میں بےعزت کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ”میں کسی ادارے یا عدلیہ پر تنقید نہیں کررہا صرف حقائق بتا رہا ہوں، اپوزیشن لیڈر سے گذارش ہے کہ اس کو پارٹی کا مسئلہ نہ بنایا جائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain