تازہ تر ین

عمران خان کا شادی کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ

اسلام آباد(آئی این پی،این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شادی کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، نیک خواہشات اور دعائیں دینے والوں کا شکر گزار ہوں۔ پیر کو عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں شادی کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نیک خواہشات اور دعائیں دینے والوں کا شکرگزار ہوں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شادی کے بعدپیر کو اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں اورپورا دن بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر گزارا، عمران خان آج سے دوبارہ اپنی سر گرمیوں کا آغازپشاور کے ایک روزہ دورہ سے کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے شادی کے بعد پیر کو اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں اورپورا دن بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر گزارا، عمران خان آج سے دوبارہ اپنی سر گرمیوں کا آغاز کریں گے اور پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ان کا خیرمقدم کریں گے، دورہ پشاور کے دوران چیئرمین تحریک انصاف ارباب نیاز اسٹیڈیم کی توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کے بعد عمران خان صوبائی وزرائ، ارکان صوبائی اسمبلی اور مقامی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی دعوت ولیمہ کی تقریب بنی گالہ میں سادگی سے ہوگی۔ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئندہ چند روز میں بنی گالہ میں سادگی سے عمران خان کی تقریب ولیمہ کا انعقاد ہوگا جس میں رب العالمین کا شکر ادا کیا جائےگا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دعوت ولیمہ کو خصوصی طور پر محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ہنی مون کے لئے بیرون ملک جانے کی خبروں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے فوری بیرون ملک سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی لندن یا سعودی عرب روانگی کی اطلاعات میں صداقت نہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain