تازہ تر ین

ضدی سسرالیوں نے بہو کو تیل چھڑک کر جلا ڈالا

قصور(بیورورپورٹ)پسند کی شادی کا خوفناک انجام سسرالیوںنے پٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی اور بعد میں خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے پی ایف ایس اے کی ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے ساس سمیت دو افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق اٹاری سروبہ ضلع لاہور کے رہائشی محمد منشاءنے تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ میری بیٹی ارم شہزادی کی شادی لدھیکی کے رہائشی الزام علیہ قمر کیساتھ ہوئی جس کے تین بیٹے ہیں اکثر اوقات میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا 16فروری کو مجھے اطلاع ملی میر ی بیٹی ارم شہزادی کو اسکے خاوند نے مارا پیٹا ہے جو میں 18فروری کو ہمراہ دیگر اپنی بیٹی کے سسرال لدھیکی آیا کہ اس دوران تلخ کلامی ہوئی اور ملزمان بشریٰ بی بی اورسدرہ بی بی نے قمر کو کہا ارم شہزادی کو آگ لگا دو جس پر میرے داماد قمر نے میری بیٹی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے میری بیٹی ارم شہزاد ی شدیدجھلس گئی جس کو شدید زخمی حالت میں پہلے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچایا اور بعد میں ڈاکٹر نے لاہور جناح ہسپتال ریفر کردیا جہاں پر ارم شہزاد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے جبکہ دوسری جانب ارم شہزادی کی ساس سنوراں بی بی نے موقف اختیار کیا کہ ارم شہزادی بچوں کو مار پیٹ رہی تھی جس کو منع کرنے پر قمر اور ارم شہزادی کے درمیان جھگڑا ہوا تو ارم شہزادی نے خو د کو کچن میں بند کر کے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی کوشش ہے تاہم تھانہ صدر قصور پولیس نے خاوند قمر اور اسکی دو بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ساس سنوراں بی بی اور ایک نند بشریٰ بی بی کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت اور ایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ،حالات و واقعات کا جائزہ لیا ،اس موقعہ پر ڈی پی اوقصور نے کہا کہ پی ایف ایس اے کی ٹیم نے کرائم سین کے دوران شواہد اکٹھے کرلیے ہیں ،جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اصل حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیکر روانہ کر دی گئیں ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain