تازہ تر ین

شادی سے عمران خان کی سیاست پر منفی اثر پڑا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سزا ہو گی، مریم نواز کا سیاسی کیریئر مایوس کن ہو گا۔ کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔ چودھری نثار نے تو کھل کر رائے دیدی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز عوام کی خوشحالی سے متعلق کچھ نہیں جانتی۔ نااہلی کے بعد نوازشریف کی مقبولیت میں اضافہ نہیں ہوا۔ نوازشریف کو عدالت سے سزا ہو گی، جیل میں نہیں تو شاید گھر پر نظر بند ہو جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس جو کچھ بھی ہے سب کی منی ٹریل موجود ہے۔ سرکاری مشینری اب بھی نااہل وزیراعظم کے ماتحت ہے۔ موجودہ حکومت کے ہوتے وطن واپس نہیں آﺅں گا۔ عدالتوں میں جانے سے مسئلہ نہیں، مسئلہ غیر قانونی فیصلوں کا ہے۔ نوازشریف نے چوری کی، ڈاکہ ڈالا، ملک کا ستیاناس کیا۔ میں پاکستان کو آسمان پر لے جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پشاور ہائیکورٹ نے غیر قانونی طور پر تاحیات نااہل کر دیا۔ اپنا موازنہ نواز کے ساتھ کئے جانے پر مجھے اعتراض ہے۔ نوازشریف کو سیاست سے تاحیات نااہل کیا جانا چاہئے۔ بدقسمتی سے یہاں قوانین لوگوں سے انتقام کے لئے بنائے جاتے ہیں۔ موجودہ سپریم کورٹ افتخار چودھری کی عدالت سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں پاکستان کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں پر ہم چپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کچھ نہیں جانتے۔ ان کے مائنس 2 کے بیان پر ہنسی آئی۔ میرا وژن وسیع ہے، ایم کیو ایم اس میں فٹ ہی نہیں ہوتی۔ فاروق ستار میں قیادت کی خوبیاں نہیں ہیں۔ ایم کیو ایم پورے پاکستان میں بدنام ہے۔ متحدہ دعوت بھی دے تب بھی ان کی سربراہی قبول نہیں کروں گا۔ فاروق ستار اتنے اہم نہیں کہ انہیں ہٹانے کی کوشش کروں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کی بیرونی سکیورٹی کو اس وقت بہت خطرات ہیں۔ ریاست قائم رکھنی ہے یا آئین؟ اس وقت ریاست جا رہی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ نون لیگ نے لاہور کو خوبصورت بنا دیا، باقی سب خیر ہے۔ عمران کی شادی پر عوامی ردعمل منفی ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ایم کیو ایم سے کوئی ہمدردی نہیں، میرے خیال میں اس کا نام تبدیل کر دینا چاہیے۔ متحدہ کو صرف مہاجروں کی جماعت نہ لکھا جائے۔ ایم کیو ایم دعوت بھی دے تب بھی اس کی سربراہی قبول نہیں کروں گا۔ سیاسی جماعتیں مہاجروں، بلوچوں، پٹھانوں و دیگر نسلوں کو آپس میں لڑواتی ہے۔ حالات یہی رہے تو الیکشن میں ن لیگ جیت سکتی ہے اور سندھ میں پیپلز پارٹی ہوگی۔ مریم نواز کا سیاسی کیرئیر مایوس کن ہے اسے ن لیگ کے اپنے رہنما تسلیم نہیں کرینگے، نثار کھل کر سامنے آ گیا۔ وزیراعظم کے عہدے کو بخش دیں اس نے ایک بڑا کردار ادا کرنا، بیرون ملک نمائندگی کرنا ہوتی ہے۔ عدالت نے نواز شریف بارے اقامے پر بالکل ٹھیک فیصلہ کیا۔ باقی جرائم کےلئے جے آئی ٹی بنا دی تاکہ مکمل تحقیقات کرے۔ نواز شریف کو سزا ہو گی۔ بڑی طاقتیں اقوام متحدہ کو اپنے مقاصد کےلئے استعمال کرتی ہیں۔ حافظ سعید دنیا میں کہیں دہشتگردی میں ملوث نہیں۔ ہاں کشمیر میں وہ فعال ہیں، ان کی جماعت کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ملنی چاہیے۔ سٹرٹیجی بدلی تھی کہ کشمیر میں بھارتی فوج کو ٹارگٹ کیا جائے تاکہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کی طرف آئے اس سٹرٹیجی کو بینظیر بھٹو نواز شریف نے بھی چلایا اور میں نے بھی اس پر عمل کیا۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرواتا ہے۔ جیش محمد دہشتگرد تنظیم ہے اسے پکڑنا اور مارنا چاہیے، جس نے سلمان تاثیر کو قتل کیا اس کو بالکل ٹھیک سزا ہوئی ہے، عاصمہ جہانگیر بارے بات کرنا مشکل ہے، انٹلیکچوئلز میں مشہور تھیں تاہم ان بارے منفی باتیں ہوتی ہیں۔ سنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ مولانا مودودی کے بیٹے نے پڑھائی جو پاکستان کو گالیاں دیتا ہے۔ بدقسمتی سے ہم کمزور ہیں یہاں تو اسمبلی میں پاکستان مخالف عناصر باتیں کرتے ہیں اور ہم خاموشی سے سنتے ہیں، بنانا ریپلک بنا چکے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ عمران خان کو شادی کی مبارک دیتا ہوں، سیاستدان کو اپنے بارے میں فیڈ بیک ہونا چاہیے، میرے سرکل میں تو شادی کا فیڈ بیک منفی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain