تازہ تر ین

پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی کی تقریب رو نمائی،دبئی میں جشن

دبئی(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن تھری ٹرافی کی نقاب کشائی دبئی میں کردی گئی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹرافی کی نقاب کشائی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فرنچائز مالکان، مینجمنٹ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا جس کے بعد اسے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حوالے کیا گیا۔ڈیرن سیمی ٹرافی تھامے تقریب کے مقام کی جگہ جارہے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانیوں کے لئے بہت بڑا لمحہ ہے اور اس ایونٹ سے لوگ بہت محظوظ ہوں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ڈیرن سمیی پاکستانیوں کے دل میں رہتے ہیں یہ پاکستان کے اسٹار ہیں، شعیب ملک زبردست بلے باز اور قائد ہیں، لاہور قلندرز کے برینڈین میکولم بہترین کرکٹر اور اچھے کپتان ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز نے بہترین کپتانی سے چیمینز ٹرافی پاکستان کو جتوائی اور وہ پورے ملک کیلئے خوشیاں لائے جب کہ عماد وسیم کراچی کنگز کے نوجوان اور باصلاحیت کپتان ہیں اور وہ مستقبل میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کرنے کے بھی اہل ہوسکتے ہیں۔ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain