میلبورن(آئی این پی) آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سب سے زیادہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے والی کھلاڑی ایلکس بلیک ویل نے انٹرنیشنل اور ریاستی کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ۔ ایلکس نے251میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔انہوں نے2003میں پروفیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
ایلکس بلیکویل کا کہنا ے کہ وہ بگ بیش کھیلتی رہیں گی جس میں وہ سڈنی تھنڈر کی قیادت بھی کرتی آرہی ہیں۔