تازہ تر ین

ڈھول پلئیراریشمہ یورپ کے ثقافتی میلے میں پرفارم کرینگی

لاہور (شوبز ڈیسک ) معروف ڈھول پلیئر ارشمہ کو یورپ میں منعقد ہونے والے ثقافتی میلے میں پرفارمنس کی دعوت ، معاملات طے ہوجانے کے بعد شیڈول ترتیب دیا جائے گا ۔ ڈھول پلیئر ارشمہ نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ اپنا فنی سفرتوبطورماڈل اوراداکارہ شروع کیا تھا لیکن ٹیلنٹ کسی کی میراث نہیں ہوتا۔ اس لیے میں نے جب میوزک کے شعبے میں انٹری دی تواساتذہ کرام کی جانب سے مثبت رسپانس ملا اورمیں نے باقاعدہ موسیقی کی تربیت بھی شروع کی۔ جہاں تک بات ڈھول بجانے کی ہے تومیں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ وہ کام کروں جوعام نہ ہو۔اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں ڈھول بجانے والے بہت بڑے بڑے استاد موجود ہیں لیکن کوئی لڑکی اس شعبے کی طرف دکھائی نہیں دیتی۔ ایسے میں، میں نے اپنی فیملی کی سپورٹ کے ساتھ ڈھول کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔
اوراس وقت ملک بھرمیں پرفارم کررہی ہوں۔ یہی نہیں ٹی وی شوز میں بھی حصہ لے رہی ہوں۔ میری پرفارمنسز کودیکھتے ہوئے مجھے بہت سے انٹرنیشنل شوز میں پرفارم کرنے کی پیشکش توجاری تھی لیکن میں نے ہمیشہ اس کام کوترجیح دی ہے جو بہترہو۔ارشمہ نے بتایا کہ مجھے سب سے پہلے تو پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کیلئے دعوت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فرانس اورجرمنی میں ہونے والے فیسٹیولز میں بھی پرفارمنس کیلئے رابطہ جاری تھے۔ ان میں سے ایک فیسٹیول میں پرفارم کرنے کیلیے میں نے رضامندی ظاہر کردی ہے لیکن دیگرمعاملات کے طے ہونے پر میں اپنی ٹیم کے ساتھ پرفارمنس کیلئے جاو¿ں گی۔اداکارہ نے کہا کہ بطورڈھول پلیئر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے کاعزم لے کر آئی ہوں اوراس شعبے میں ایک دن ایسا کارنامہ انجام دونگی، جس پرپوری قوم فخر کرے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain