تازہ تر ین

سوٹ کیس میں اپنے بچے کو مراکش سے سپین لے جانیوالا باپ بچ گیا مگرکیسے؟دیکھئے خبر

آئیوری کوسٹ (ویب ڈیسک ) ایک شخص کو اپنے آٹھ سالہ بیٹے کو مراکش سے سپین ایک سوٹ کیس میں بھیجوانے کے جرم میں قید کی سزا نہیں بلکہ صرف جرمانہ کیا گیا ہے۔استغاثہ کی کوشش تھی کہ علی اوتارا نامی شخص کو اپنے بیٹے کو غیر قانونی طور پر سپین میں داخل کروانے کے جرم میں قید کی سزا سنائی جائے تاہم عدالت نے ان کا ملزم کا موقف تسلیم کرتے ہوئے علی کو 92 تورو کا قدرے کم جرمانہ کیا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ انھیں اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ علی جانتا تھا کہ اس کے بیٹے کو سوٹ کیس میں لے جایا جائے گا۔علی کے بیٹے جس کی عمر اب دس سال ہے، عدوو نے عدالت کو بتایا کہ نہ انھیں اور نہ ہی ان کے والد کو معلوم تھا انھیں سوٹ کیس میں لایا جائے گا۔عدوو کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے ہمیشہ انھیں یہی بتایا تھا کہ یہ سفر گاڑی پر کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ سوٹ کیس میں انھیں سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔مئی 2015 میں مراکس اور شپین کے شہر کیوٹا کے درمیان باڈر کراسنگ پر حکام نے ایک عورت کو ایک بھاری سوٹ کیس گھسیٹتے ہوئے روکا تھا۔ جب اس سوٹ کیس کو ایکس رے مشین سے گزارا گیا تو اس میں ایک بچے نظر آیا تھا۔یہ بچے اب پیرس کے نواحی علاقے میں اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain