تازہ تر ین

جاتی امراءمیں رات بھر کیا ہوتا رہا ؟حتمی فیصلہ بارے خاص خبر

لاہور (اپنے نمائندے سے) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی صدارت کے سلسلے میں مشاورت شروع ہو چکی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار اس حوالے سے گزشتہ روز آپس میں رابطہ کر چکے ہیں۔ نئے پارٹی صدر کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کے ذرائع پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ اس کا فیصلہ سابق وزیراعظم نواز شریف خود کریں گے البتہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگلے پارٹی صدر کے لئے دو نام سامنے آئیں گے جن میں بیگم کلثوم نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر شہباز شریف شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے خاندانی ذرائع نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ بیگم کلثوم نواز جو کہ گزشتہ اڑھائی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں، تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں اور اپنے بیٹے کے ہاں لندن میں مقیم ہیں۔ اس بات کا بھی روشن امکان ہے کہ بیگم کلثوم نواز آئندہ ہفتے کے آخر تک پاکستان آ جائیں اور ان کو مشاورت کے بعد پارٹی کی صدارت کے لئے نامزد کر دیا جائے البتہ موجودہ حالات میں اس بات کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ صدارت کا قرعہ کلثوم نواز کے نام نکلتا ہے یا میاں شہباز شریف کے نام۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain