تازہ تر ین

نیب عدالت ۔۔۔سابق وزیراعظم اور بیٹی کو حاضری بارے استثنیٰ ضمنی ریفرنسز پر نواز شریف کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے نیب کے دوضمنی ریفرنسز پر نواز شریف کے اعتراضات پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی، سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے وکیل نے دو ضمنی ریفرنسز پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان ضمنی ریفرنسز کا مقصد صرف اور صرف عدالتی کارروائی کو طول دینے کی کوشش ہے، ان میں کوئی نئے اثاثے یا شواہد سامنے نہیں لائے گئے، العزیزیہ ضمنی ریفرنس میں تو صرف چند نئی ٹرانزیکشنز کو شامل کیا گیا ہے اوردونوں ضمنی ریفرنسز میں 20 نئے گواہان شامل کر دیئے گئے ہیں۔نواز شریف کے وکیل کے دلائل کے جواب میں نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ وکیل صفائی کی جانب سے کئی گئی بات درست نہیں، ضمنی ریفرنسز میں نئے شواہد شامل کئے گئے ہیں، ان میں ملزمان کی آمدنی کے ذرائع کو بھی حصہ بنایا گیا ہے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت نے نواز شریف اورمریم نواز کو حاضری سے بھی استثنٰی دے دیا۔کیس کی سماعت دوپہر ڈیڑھ بجے دوبارہ ہوگی، جس میں واجد ضیاءآج جےآئی ٹی کے اصل ریکارڈ سمیت پیش ہوں گے جب کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں 2 غیرملکی گواہوں رابرٹ ریڈلے اوراخترحسین راجا کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات بھی آج قلمبند کئے جائیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain