تازہ تر ین

ہم ریاست کیلئے دعا گو ہیں۔۔۔ کیپٹن (ر) صفدرنے بھی بلآخر دل کی با ت کہہ دی

لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ مولوی تمیزالدین کو انصاف نہ ملا تو اس کے نتیجے میں پاکستان کو نقصان ہوا اور بنگلہ دیش بن گیا ،نواز شریف کے خلاف فیصلے کے بعد ہم ریاست کیلئے دعا گو ہیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کیا ’نوازشریف کی پارٹی صدارت کیخلاف فیصلے پرکیاکہیں گے؟ ‘۔ اس سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ کچھ فیصلے عدالت کے ہوتے ہیں ، کچھ عوام کے اور کچھ لوح محفوظ پر لکھے ہوتے ہیں، یہ جذباتی فیصلے ہیں، اس طرح کے فیصلے مشرف دور میں بھی ہوتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف کی وزارت عظمیٰ بھی چھنتی رہی اور وہ جلاوطن بھی ہوتے رہے جبکہ انہیں ہائی جیکر بنا کر اٹک قلعے میں بھی بند کیا گیا، دیکھتے ہیں مورخ اس فیصلے کو کیا لکھے گا۔کیپٹن صفدر نے اس موقع پر مولوی تمیزالدین کیس کا حوالہ دیا اور کہا کہ مولوی تمیزالدین کو انصاف نہیں ملا تو اس کے نتیجے میں بنگلہ دیش بن گیا، نواز شریف کے خلاف انے والے فیصلے کے بعد ہم ریاست کیلئے دعا گو ہیں، یہ جذباتی فیصلے ہیں، اللہ خیرکرے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain