تازہ تر ین

کرپٹ حکمرا نوں نے ہر جگہ احد چیمہ جیسے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہر جگہ احد چیمہ کی طرح کے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں، ملک میں مافیا کنٹرول کر رہا ہے اورآنے والا وقت کرپشن کے مافیا سے نجات کیلئے جنگ کا ہے۔ نواز شریف کے بیٹے ملک سے لوٹے ہوئے پیسے سے ارب پتی بن گئےلیکن عدالت کے طلب کرنے پر کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری ہی نہیں، نواز شریف باہر بھجوائے جانے والے 300 ارب کا جواب دیدیں، ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں تبدیلی غیر ملکی لابی کو خوش کرنے کےلئے ایک منصوبے کے تحت کی گئی، کرپٹ نظام کی وجہ سے ملک پیچھے جارہا ہے جبکہ پاناما کیس میں پکڑا جانے والا سابق وزیراعظم اپنی کرپشن بچانے کیلئے باہر سے مدد لے رہا ہے، اقتدار اللہ نے ہی دےنا ہوتا اور انسان صرف کوشش کرتا ہے، ریاست میں انصاف ہو تو ترقی اور خوشحالی آتی ہے، ہم نے پاکستان کو رےاست مدنےہ کے اصولوں کے مطابق ترقی ےافتہ اور خوشحال بنانا ہے، اقتدار مےں آکر محکمہ اوقاف مےں رےفارمز لائےں گے، زمےنوں پر قبضے ختم کر کے وہاں سکول، ےونےورسٹےز، ہسپتال اور عوامی فلاح و بہبود کے دےگر منصوبے بنائےں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹی وی اینکر مبشر لقمان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو، اےوان اقبال مےں تحریک انصاف علماءمشائخ ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ تحفظ ختم نبوت مشائخ کانفرنس سے خطاب کر کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں پےر آف سندر شر ےف پےرسےد اےم حبےب عر فانی، میاں محمود الرشید چوہدری محمد سرور، عبدالعلیم خان اعجاز احمد چوہدری، ولید اقبال، میاں اسلم اقبال، جمشےد اقبال چےمہ، مراد راس، ےاسر گےلانی، غلام محی الدےن دےوان، تحرےک انصاف کے کارکنوں اور علماءسمےت دےگر افراد بھی بڑی تعداد مےں موجود تھے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایشو یہ نہیں کہ چوہدری نثار آئیں گے یا نہیں بلکہ ایشو یہ ہے کہ کیا اس ملک میں حقیقی جمہوریت آئے گی؟، اس ملک میں مافیا کنٹرول کر رہا ہے، حکمرانوں نے اداروں پر بھی مافیا کو بٹھایا ہوا ہے۔ احد چیمہ پکڑا گیا ہے اور پتہ چلے گا کہ میگا پراجیکٹس میں کتنی کرپشن کی گئی، اب وزراءبھی پکڑے جائیں گے۔ حکمرانوں نے ہر جگہ احد چیمہ کی طرح کے لوگ بٹھائے ہوئے ہیں، بیورو کریسی اور وزراءکرپشن کرتے ہیں اور انہوں نے اپوزیشن کو بھی پیسہ کھلایا ہوا ہے ،آنے والا وقت کرپشن سے نجات کے لئے جنگ کا ہے ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف نے مجھے کیو ں نکالا مہم میں رونا دھونا شروع کر رکھا ہے کہ میرے خلاف سازش ہو گی ، بین الاقوامی سازش ہوئی لیکن وہ صرف ایک سوال کاجواب دیدیں آپ کے بچوں کی 16کمپنیز کے نام پر 300ارب کہاں سے آ گیا ۔ حسن نواز شریف نے خود کہا ہے کہ وہ 1999ءمیں سٹوڈنٹ تھا لیکن چھ سال بعد وہ کیسے 600کروڑ کے گھر میں رہ رہا ہے ،کیا دنیا کی جمہوریت میں ایسا ہوتا ہے ۔ نواز شریف تین مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بنے اور اور سارا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چونتیس سال پہلے 60لاکھ روپے کا فلیٹ خریدا اور عدالت کی جانب سے پوچھے جانے پر اس کی 64دستاویزات پیش کیں ۔ یہ بتایا کہ پیسہ کہاں سے آیا اور پھر فروخت کرنے پر پاکستان آنے کی منی ٹریل بھی بتائی لیکن نواز شریف کو 300ارب کا پوچھا گیا تو وہ قطری خط لے آئے ہیں جس کے بارے میں پوری دنیا اور ایک چھابڑی والے کو بھی پتہ ہے کہ یہ فراڈ ہے ،آپ نے عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں۔ آ پ کے بچے ملک سے لوٹے ہوئے پیسے سے ارب پتی بن گئے لیکن جب عدالتوں کی جانب سے پوچھا جاتا ہے تو کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری ہی نہیں ، یہ ملک سے مذاق ہو رہا ہے اور دھوکہ دیا جارہا ہے ۔ نواز شریف مظلوم بنے ہوئے ،شاہد خاقان عباسی ، وزراءاور اراکین اسمبلی کو بھی پتہ ےہ کہ یہ چوری کا پیسہ ہے اور اس کا دفاع کرنے والے بھی اس جرم میں شامل ہیں۔ اسحاق ڈار کی دولت 90گنا بڑھی ہے اور وہ باہر بھاگ گیا ہے اور انہیں باہر بھگانے میں وزیر اعظم نے کردار ادا کیا ہے ، شاہد خاقان عباسی کو بھی ایل این جی میں اربوں روپے کی کرپشن کا جواب دینا ہے ۔ انہوںنے الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کو آزاد امیدوار ڈیکلئر کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تو ہونا ہی تھا،(ن) لیگ نے پہلے ہی غلط کیا ۔ جب نواز شریف پر کرپشن کیسز تھے، عدالت سے نااہلی کے بعد انہیں پارٹی کا سربراہ نہیں بنانا چاہیے تھا ۔ جنوبی افریقہ میں صدر کو ان کی پارٹی نے کرپشن پر عہدے سے ہٹایا ہے لیکن یہاں سب کچھ الٹ ہے ۔قبل ازیں ایوان اقبال میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مےں پورے ےقےن سے کہتاہوں کہ (ن) لےگ نے بڑی غےر ملکی لابی کو خوش کر نے کےلئے ختم نبوت کے قانون مےں انتہائی خفےہ طر ےقے سے تبدےلی کی ،وفاقی وزیرِ قانون پار لےمنٹ مےں 2دفعہ جھوٹ بولتے رہے کہ کوئی تر امےم نہےں کی گئی ، اس حوالے سے راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اور جو غلطی 48گھنٹے میں عوام کے سامنے آنی چاہئے تھی وہ اب تک سامنے نہیں آئی، ختم نبوت سے متعلق حلف میں تبدیلی اس لیے منظر عام پر نہیں آسکی کیونکہ اس کی منصوبہ بندی انتہائی منظم انداز میں کی گئی۔ قوم حلف تبدیلی کی رپورٹ کے انتظار میں ہے اور اس غلطی کو کبھی نہیں بھولے گی۔انہوں نے کہا کہ راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ کیا رپورٹ میں سازش کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی یا نہیں (ن) لےگ بتائے ےہ سازش کر نےوالے کےوں سامنے نہےں آرہے اور جب اس معاملے کی تحقےقات ہوگی تو اور آخر مےں پتہ چلے گا اس مےں بھی وہی نوازشر یف ملوث ہوگا جو پانامہ مےں پکڑ جا چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس کے حوالے سے بھی رپورٹ منظرِ عام پر نہیں لائی جارہی ،نر ےندر مودی اور نوازشر ےف کی کھٹمنڈو مےں ہونےوالی ملاقات بھی ےاد ہے جس مےں نوازشر ےف اپنی فوج کے خلاف بات کرتے رہے ،کسی کو ملاقات کی کانوں کان خبر نہ ہونے دی ، درحقیقت وہ فوج سے خوفزدہ تھے جس حقیقت کا اعتراف برکھا دت نے اپنے ناول میں کیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمران بھی مےرجعفر اور مےر صادق کی طر ح نقصان پہنچا رہے ہےںجبکہ غیر مسلم قوتیں ہمیں اسلام سے دور کرنا چاہتی ہیں اس کیلئے وہ سازشوں میں مصروف ہیں ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار اللہ تعالیٰ نے ہی دےنا ہوتا اور انسان صرف کوشش کر تا ہے اور ہم اقتدار مےں آکر محکمہ اوقاف مےں رےفار مز لائےں گے اوقاف کی زمےنوں مےں جتنی لوٹ ما رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو اےک خاص مقصد کےلئے بناےا انسانےت اور انصاف رےاست مےں ہوتو وہاں ترقی اور خوشحالی آتی ہے اور وہاں امےر اور غر ےب کےلئے اےک جےسا قانون ہوتا ہے اگر رےاست مدنےہ مےں کسی کو سز املتی تو وہ ےہ نہےں کہتا تھا کہ مجھے کےوں نکالااور ےاست مدےنہ کی وجہ سے مسلمانوں نے سات سو سال تک حکمرانی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں قانون اور انصاف نہ ہونے کی وجہ سے ملک مےں امےر کےلئے الگ قانون،ہسپتال سمےت دےگر سہولتےں مگر غر ےب آدمی پاکستان مےں رل رہا ہے اور پےسہ کمانے کےلئے باہر جانےوالے کشتوں کے حادثوں مےں مررہے ہےں اور بڑی تعداد مےں لوگ غےر ملکی جےلوں مےں بھی پڑ ے ہےں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain