تازہ تر ین

احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اور بیوروکریسی میں ہلچل

لاہو ر (ویب ڈیسک)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اور بیوروکریسی میں ہلچل دیکھی جارہی ہے۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا جب کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی اور صوبے کے سول آفیسرز نے بھی ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احد چیمہ کی ترقی پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے علامتی واک ا?و¿ٹ کیا جب کہ اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا کہ احد چیمہ کو جیل سے گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دے دی گئی ہے۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ احد چیمہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے جسے رشوت کے طور پر ترقی دی گئی جب کہ حکمرانوں کو ڈر ہے کہ احد چیمہ ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain