تازہ تر ین

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید ہوگیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 19 سال کا نوجوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے بارڈر کے قریب تیتری کے علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 19 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نوجوان کی شناخت انضمام امین کے نام سے ہوئی جو تیتری میں واقع کرش پلانٹ پرکام میں مصروف تھا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain