تازہ تر ین

ملاقات بارے اہم ترین خبر،تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کو عدلیہ کے فیصلے کو ماننا پڑے گا، جب یہ قانون بن رہا تھا تو تمام اپوزیشن نے کہا تھاصرف ایک شخص کےلئے آئین سے متصادم قانون سازی نہ کریں اسے واپس لینا پڑے گا، نواز شریف چاہتے ہیں کہ آئینی بحران پیدا ہو اور نظام غیر مستحکم ہو تاکہ پانامہ کا معاملہ چھپ سکے ، ہم پر امید ہیں کہ نظام کو کچھ نہیں ہوگا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں رہنمائی حاصل کی جائے گی ،جو عدالتیں سیاستدانوں کے کیسز میں فیصلے دیتی ہیں انہیں مشرف کو بھی احتساب کے کٹہرے میں لانا ہوگا اورجب تک ایسا نہیں ہوتا عدلیہ پر دھبہ رہے گا، نواز شریف نے وزیر اعظم کے منصب پر براجمان رہتے ہوئے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی اور آج ووٹ اور پارلیمنٹ کے تقدس کے نام پر ڈرامہ کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے صوبائی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں بنایا گیا تھا اور ہم ہی اسے بچا سکتے ہیں، پنجاب میں رہنے والے ہر پاکستانی کو ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نواسے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بیٹے کا ساتھ دینا ہوگا۔مر ےم نوازشر ےف سے کےوں ملوں گا؟ہم توانکی جماعت کے خلاف الےکشن لڑ نے جا رہے ہےں ان سے رابطے اور ملاقات کےسے ہوسکتی ہے‘ نوازشر ےف ڈرامہ بازی مےں اےکسپرٹ ہےں سپر ےم کورٹ پر حملے اور جہاز ہائی جےکنگ سمےت ہر معاملے مےں ڈرامے کرتے ہےں‘جب نوازشر ےف وزےر اعظم ہوتے ہےںتو انکو پار لےمنٹ اور جمہورےت کےوں ےاد نہےں آتی ‘ (ن) لےگ کا قوم رونا دھوناسنتی رہے مگر اس پر توجہ دےنے کی ضرورت نہےں ‘نوازشر ےف نے جان بوجھ کر خود کومشکل مےں ڈالا ہے سب کہتے ہےں نوازشر یف کی صدارت سپر ےم کورٹ سے نااہل ہو جائےں گے نوازشر ےف کی صرف نااہلی ہی نہےں انکو عدالتوں اور نےب سے سزا بھی ملے گی ‘ ہم طالبان دہشت گردوں کے حامی عمران خان اور نوازشر ےف جےسے امےر المومنےن اور سےاسی کھلونوں کی سےاست نہےں چاہتے ‘نوازشر ےف سپر ےم کورٹ اور عدلےہ کو سامنے لاکر ٹکراﺅ اور سسٹم مےں گڑبڑکر نا چاہتے ہےں مگر وہ اس مےں کامےاب نہےں ہونے دےں گے ۔ جمعرات کے روز لاہور مےں پارٹی سےکرٹر ےٹ ماڈل ٹاﺅن مےں پےپلزپارٹی کے صوبائی صدر قمر الزمان کائر ہ اور دےگر کے ہمراہ کارکنوں سے خطاب اور مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشر یف اپنی کر پشن بچانے کےلئے سپر ےم کورٹ پر تنقےد اور پار لےمنٹ کو اپنے عزائم کےلئے استعمال کر نا چاہتے ہےں جب نوازشر ےف کو (ن) لےگ کا صدر بنانے کےلئے پار لےمنٹ مےں قانون مےں ترمےم کی گئی تواس پر سب ےہ کہتے رہے کہ (ن) لےگ کے صدر نوازشر ےف اپنے عہدے پر قائم نہےں رہےں گے اور آخر کار اب سپر ےم کورٹ نے انکو نااہل قرار دےدےا ہے اور نوازشر ےف اور (ن) لےگ سمےت سب کو اس فےصلے کو تسلےم کر نا پڑ ےگا (ن) لےگ کو آخر کار سپر ےم کورٹ کے فےصلے کو قبول کر نا ہی پڑ ےگا(ن) لےگ نے صرف پانامہ نہےں30سالوں کی کر پشن اور لوٹ مار کا بھی حساب دےنا ہوگا ‘سعودی عرب اورلندن مےں بنائی جانےوالی دولت اور موجودہ پانچ سالوں کا بھی حساب دےنا پڑ ےگا نوازشر ےف کو صرف عدالتوں سے نہےں پاکستان کے عوام بھی سزائیں دےں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain