تازہ تر ین

ایون فیلڈ کیس میں استغاثہ کے غیرملکی گواہ رابرٹ پر جرح

لاہور (ویب ڈیسک)شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت آج پھرہوگی۔ ایون فیلڈ کیس میں استغاثہ کےغیرملکی گواہ رابرٹ ریڈلے پر آج بھی جرح ہوگی۔گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر نواز شریف اور مریم نواز نے آج کی سماعت سے استثنی کی درخواست کی جو عدالت نے منظور کی۔ اور کیس کی سماعت میں ڈیڑھ بجے تک کیلئے وقفہ کیا۔ سماعت میں وقفے کے بعد کے بعد شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے برطانوی گواہ رابرٹ ریڈلے کے بیان پر جرح کی۔سماعت کے دوران خواجہ حارث نے رابرٹ ریڈلے سے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی رائے سے پہلے تمام دستاویزات کو پڑھا اور ان سے اصل دستاویزات مانگی تھیں۔ رابرٹ ریڈلے نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دستاویزات کو تفصیل کے ساتھ پڑھا نہ ہی اصل دستاویزات سے متعلق کوئی سوال کیا۔خواجہ حارث نے کہا کہ آپ نے رپورٹ میں ذکر کیا تھا کہ آپ کو اصل دستاویزات مہیا نہیں کی گئیں۔ رابرٹ ریڈلے کا کہنا تھا کہ مجھے اصل دستاویزات کی ضرورت تھی نہ ہی میں نے اس کا ذکر اپنی فرانزک رپورٹ میں کیا۔ میرا کام ان کا فرانزک آڈٹ کرنا تھا۔احتساب عدالت میں غیر ملکی گواہ ربرٹ ریڈلے نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا جزوی بیان ریکارڈ کرا لیا۔ جرح کے دوران رابرٹ ریڈلے نے اعتراف کیا کہ ونڈو وسٹا بیٹا ون کیلیبری فونٹ 2005 میں بھی موجود تھا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور بچوں کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ غیرملکی گواہ رابرٹ ریڈلے نے کہا کہ مجھے جائزہ لینے کے لیے اصل دستاویزات نہیں بھیجی گئیں بلکہ سکینڈ کاغذات بھیجے گئے۔ خواجہ حارث کے سوال پر رابرٹ ریڈلے نے اعتراف کیا کہ سال 2005 میں بھی کیلبیری فونٹ موجود تھا اور لاکھوں ا?ئی ٹی ماہرین کیلبیری فونٹ کو ٹیسٹ کر سکتے تھے۔رابرٹ ریڈلے نے کہا کہ دستاویزات سے پڑھ کر بیان ریکارڈ کرارہا ہوں جو نیب حکام نے گزشتہ روز فراہم کیں۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ یہ ا?زاد گواہی نہیں ہے، گواہ کو پڑھا لکھا کر عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس طرح دیئے گئے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔ نواز شریف کے وکیل رابرٹ ریڈلے پرا?ج بھی جرح جاری رکھیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain