تازہ تر ین

شرجیل میمن کو بیرون ملک بھیجنے کی کوششیں تیز

کراچی(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے شرجیل میمن کی جیل سے بلااجازت اسپتال منتقلی کیخلاف ایکشن لینے پر جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بیرون ملک بھیجنے کی کوششیں تیز کردیں۔میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر اے آر جمالی نے کراچی کی احتساب عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ شرجیل میمن کے معذور ہونے کا خطرہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شرجیل میمن کو ڈسک ریپلیسمنٹ سرجری کی ضرورت ہے۔ سرجری کی سہولت جناح اسپتال تو کیا پاکستان کے کسی اسپتال میں نہیں۔ بروقت سرجری نہ کی گئی تو شرجیل میمن معذور بھی ہوسکتے ہیں۔عدالت نے میڈیکل رپورٹس پر ساﺅتھ سٹی اسپتال سے رائے طلب کرلی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain