تازہ تر ین

وزیراعظم بننے کیلئے کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ، چونکا دینے والا انکشاف

سیالکوٹ(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے پاپڑ بیل رہے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے پیرنی سے شادی کرلی۔سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وجہ سے عمران خان کو بڑھاپے میں محنت کرنی پڑ رہی ہے۔66 سالہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبر یکم جنوری سے گردش کر رہی تھی لیکن پی ٹی آئی چیئرمین اور پارٹی کی جانب سے اس کی تردید کردی گئی تھی۔عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ وٹو المعروف پنکی بی بی وہی خاتون ہیں، جن کے پاس پی ٹی آئی چیئرمین روحانی رہنمائی کے لیے جایا کرتے تھے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ‘مخالفین چاہتے ہیں کہ نواز شریف کبھی واپس نہ آئیں مگر عوام کے دلوں میں نواز شریف کی محبت میں اضافہ ہو رہا ہے اور عوام کی محبت ہی ہمارا اثاثہ ہے۔وزیر خارجہ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری بھی نواز شریف پر تنقید کرتے ہیں، تاہم لودھراں ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حقیقت بھی سب کے سامنے آگئی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain