تازہ تر ین

حسین حقانی کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد ایف آئی اے نے انٹر پول ہیڈکوارٹر فرانس کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں اور انہیں سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان واپس لانے کیلئے انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری کرے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار اور امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کی منظوری دے دی ہے اور ایف آئی اے نے انٹر پول ہیڈکوارٹر فرانس کو مراسلہ ارسال کردیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں جو کہ دوہزار بارہ میں سپریم کورٹ میں واپسی کی یقین دہانی کروا کر گئے تھے لیکن متعدد بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود پیش نہیں ہورہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے میمو گیٹ سکینڈل کو ملکی سالمیت کا معاملہ قرار دیتے ہوئے سابق سفیر کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا حکم دے رکھا ہے انٹر پول ہیڈکوارٹر فرانس نے خط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے تاہم انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ایک یا دو روز میں کرے گی جبکہ ریڈوارنٹ جاری ہونے کی صورت میں ایف آئی اے کی ٹیم حسین حقانی کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کیلئے امریکہ روانہ ہوجائے گی ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain