تازہ تر ین

پھلوں کا استعمال بہتر دماغی نشوونما میں معاون

لاہور (نیٹ نیوز) اگر آپ دو کھانوں کے درمیان کے وقفے میں مختلف سنیکس اور غیر صحت مند اشیا سے اپنا دل بہلاتے ہیں تو انہیں چھوڑ کر پھل کھانا شروع کردیں کیونکہ اگر آپ دو کھانوں کے درمیان کے وقفے میں مختلف سنیکس اور غیر صحت مند اشیا سے اپنا دل بہلاتے ہیں تو انہیں چھوڑ کر پھل کھانا شروع کردیں کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں کا استعمال دماغ کی نشوونما میں اضافہ کرسکتا ہے ۔نیویارک یونیورسٹی میں کی جانیوالی اس تحقیق کے مطابق پھلوں کا باقاعدہ استعمال دماغ کو بڑا کر دیتا ہے ۔ دماغ کا حجم بڑا ہونے کا مطلب اس کی کارکردگی اور ذہانت میں اضافہ ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ایک اور تحقیق کے نتائج کے بعد کی گئی جس میں دیکھا گیا کہ وہ جانور جو پھل کھاتے تھے ان کا دماغ ان جانوروں سے ایک تہائی فیصد بڑا تھا جو گوشت خور تھے یا پتے کھا کر گزارا کرتے تھے ۔ماہرین کا کہنا ہے پھلوں میں دیگر خوراک کی نسبت زیادہ توانائی موجود ہوتی ہے جو دماغی نشوونما کو بہتر کرتی ہے ۔ اس سے قبل کی جانیوالی ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ پھل کھانا صرف طبی اور جسمانی طور پر ہی فائدہ مند نہیں بلکہ نفسیاتی طور پر بھی بہتری کا سبب بن سکتا ہے ۔باقاعدگی سے پھلوں کا استعمال ہمارے اندر مسرت اور خوشی کا احساس پیدا کرتا ہے جبکہ ہمیں جذباتی اور نفسیاتی طور پر مستحکم بھی بناتا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain