تازہ تر ین

معیاری سکرپٹ اور جاندار کردار ہی میری ترجیح ہیں

کراچی (شوبزڈیسک)اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ کرداروں کی یکسانیت فنکاروں کو بھی مشکل میں ڈال دیتی ہے بار بار ایک جیسے کرداروں کو قبول کرنے سے بچنے کیلئے اداکاری میں گیپ دیا تھا اب معیاری سکرپٹ اور جاندار کردار ہی میری ترجیح ہیں۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز مومل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی نئی ڈرامہ سیریل ” زن مرید “کے آخری مناظر کی عکس بندی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ڈرامے کی کہانی دو مرکزی کرداروں تبسم اورسجاد کے گرد گھومتی ہے۔ یہ کہانی معاشرے میں موجود خواتین کیساتھ روا گھریلو تشدید اور حال ہی میں منظور کئے جانیوالے بل برائے حقوق نسواں کے منفی اور مثبت زاویوں کا احاطہ کرتی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ڈرامے کی کاسٹ میں نادیہ خان کے علاوہ حنا بیات خواجہ، خالد انعم، عمیر رانا، شمیم ہلالی و دیگر شامل ہیں۔

 

ڈرامہ سیریل کا آج کیمرہ کلوز کردیا گیا ہے۔کہانی معروف ناول اور ڈرامہ نگار آمنہ مفتی نے لکھی جبکہ اسکی ہدایت احمد کامران کی ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain