تازہ تر ین

ہریتھک کے معاملے میں بہت بد قسمت رہی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ میں بے باک اداکارہ کہلانے والی کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے اسٹائلش اداکارہریتھک کے معاملے میں بہت بد قسمت رہیں۔بالی ووڈ اسٹارہریتھک روشن اورکنگنا رناوت کے درمیان جنگ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ اداکار نے کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائرکرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کے جواب میں اداکارہ نے بھی جواب دائرکرتے ہوئے ہریتھک روشن کے خلاف دھمکانے کے الزامات لگائے تھے۔ دونوں کے درمیان لفظوں کی جنگ کے بعد قانونی جنگ بھی تیز ہوگئی تھی۔اب ایک لمبے عرصے کی خاموشی کے بعد اداکارہ سے جب ہریتھک روشن سے متعلق ایک انٹرویومیں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس متعلق اداکارکی طرح بہت محتاط رہتی تھیں کیونکہ حقیقیت پر مبنی ہمارے درمیان کچھ نہیں تھا لیکن ہریتھک کی جانب سے کچھ جھوٹے وعدے کیے گئے جوغلط بھی نہیں تھے کیونکہ اداکارنے یہ سب نجی زندگی میں دوسرے معاملات کے باعث کیا تھا۔

 

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain