لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دہری شہریت پرازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثارنے پی ٹی آئی کے نومنتخب سینیٹر سے استفسار کیا کہ چودھری صاحب!آپ کے بیوی بچے،دولت برطانیہ میں ہے،آپ یہاں کیوں آئے؟۔چودھری سرور نے عدالت کو بتایا کہ میں 2013 میں برطانوی شہریت چھوڑچکاہوں،اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ شہریت مکمل طورپرچھوڑی یاعارضی طورپر۔وکیل چودھری سرور نے کہا کہ برطانوی قانون کے مطابق شہریت دوبارہ بحال کی جاسکتی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ لگتا ہے آپ نے گورنربننے کیلئے عارضی طورپرشہریت ترک کی۔