تازہ تر ین

اسحاق ڈاراثاثہ جات ریفرنس: فرد جرم عائد نہ کرنےسےمتعلق 2 ملزمان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت نے 2 ملزمان کی جانب سے فرد جرم عائد نہ کیے جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مذکورہ کیس کی 5 مارچ کو ہونے والی سماعت کے دوران ضمنی ریفرنس میں نامزد تین ملزمان نیشنل بینک کے صدر سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضوی پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 12 مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain