تازہ تر ین

راجہ ظفر کو شکست: اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے مقرر کردہ پریزائیڈنگ ا?فیسر سردار یعقوب ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس دوران خفیہ رائے شماری کے ذریعے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخابی عمل ہوا۔تمام اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیا اور ووٹنگ تقریباً پونے 6 بجے مکمل ہوئی۔سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، صادق سنجرانی، کرشنا کوہلی اور رحمان ملک ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے۔ اسکرین گریب پریزائیڈننگ ا?فیسر سرداریعقوب ناصر نے اپنا ا?خری ووٹ کاسٹ کیا۔صادق سنجرانی کے 57 ووٹ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی جو مکمل ہونے پر صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین سینیٹ کامیابی کا اعلان ہوا۔غیر حتمی نتیجے کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کیے ہیں۔راجہ ظفر الحق نے 46 ووٹ لیے ادق سنجرانی کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق نے 46 ووٹ حاصل کیے۔ نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پریذائیڈنگ ا?فیسر سردار یعقوب ناصر نے حلف لیا۔اس سے قبل خفیہ ووٹنگ شروع ہوئی تو سینیٹر حافظ عبدالکریم نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ ووٹنگ کے دوران جب سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے ا?ئے تو ارکان نے ڈیسک بجاکر ان کا استقبال کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ای طرح جب راجا ظفر الحق ووٹ کاسٹ کرنے ا?ئے تو (ن) لیگی اور اس کے اتحادی جماعتوں کے اراکین نے ان کا بھی ڈیسک بجاکر استقبال کیا۔حکمراں اتحاد کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لئے راجا ظفرالحق اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے عثمان کاکڑ مدمقابل ہیں جب کہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے انتخابی دوڑ کا حصہ ہیں۔اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی کو تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان کے ا?زاد سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ تلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 52 سینیٹرز ا?ج ریٹائر ہوگئےجب کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کے نامزد امیدوار راجا ظفرالحق کو نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، جماعت اسلامی اور فاٹا سے 2 ا?زاد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔دوسری جانب اپوزیشن اتحاد میں شامل ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کے لئے نامزد سلیم مانڈوی والا کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔نومنتخب سینیٹر اسحاق ڈار ا?ج کی ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں اس لیے 103 سینیٹرز پر مشتمل ایوان میں 52 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار چیئرمین سینیٹ بن جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain