تازہ تر ین

’شطرنج کے مُہرو! تم جیتے نہیں،تمہیں بدترین شکست ہوئی،ذراعوام کے سامنے تو آؤ‘

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ’شطرنج کے م±ہرو! تم جیتے نہیں،تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے،ذرا عوام کے سامنے تو آو¿“۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے نواز شریف اور عمران خان پر بھی تنقید کی۔ریم نواز نے لکھا کہ ”زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری، تیرے دربار میں پہنچے تو سبھی ایک ہوئے“۔انقلاب کے نعرے لگانے والوں کا بھیانک چہرہ سامنے ا?گیا، مریم اورنگزیبپاکستان مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ کا انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد اپنے رد عمل میں کہا کہ نواز شریف نے خرید و فروخت کی اور نہ ہونے دی، آج ان لوگوں کا بھیانک چہرہ سامنے آیا جو تبدیلی، انقلاب کے نعرے لگاتےتھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ”آج بھی اس کی جیت ہوئی ہے جو اصولوں پر کھڑا ہے اور آج بھی جو اصولوں پر کھڑا ہے اس کا نام محمد نوازشریف ہے“۔راجا ظفر کو شکست: اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ”سینیٹ الیکشن ہورہا تھا اور ممبران ایک دوسرے کو مبارکبادیں دے رہے تھے، بلوچستان، کے پی، پنجاب میں جس طرح ووٹ خریدے گئے وہ آج ظاہر ہوگئے“۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ نعرہ لگاتی ہے کہ بھٹو زندہ ہے لیکن ا?ج بھٹو شہید ہوگئے اور ان کا بھرم ختم ہوگیا، پیچھے سے وار کرنے والے بھی آج عوام کے سامنے آگئے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابھی ایک بڑامرحلہ باقی ہے،عام انتخابات میں عوام نوازشریف کو ووٹ دیں گے اور ن لیگ اور نوازشریف کے نظریے کی فتح ہوگی، پاکستان کے عوام ایک اصولی شخص کے ساتھ کھڑے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain