تازہ تر ین

بلاول اپنے والد کو بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مشورہ دیا ہےکہ وہ اپنے والد کو بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں فرحت اللہ بابر کی غیرموجودگی سے افسوس ہوا، گزشتہ کچھ عرصے سے ملکی سیاست میں آصف زرداری کا کردارمثبت نہیں ہے لہٰذا بلاول کو مشورہ دوں گی کہ آصف زرداری کوپیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں۔انہوں نے کہا کہ آج پھر 2 سیاسی کزن اکٹھے ہوچکے ہیں، تعجب ہے تیسرا کیوں نہیں آیا، آصف زرداری اور عمران خان نے پس پردہ ہاتھ ملا لیے ہیں۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایک شخص نہیں بلکہ ایک نظریہ اور جمہور کی ا?واز ہے، تمام اتحادی جماعتیں نوازشریف کے ساتھ ہیں، مسلم لیگ (ن) اکثریت سے چیرمین سینیٹ بنائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain