تازہ تر ین

میکولم کو آغاسلمان کامستقبل تابناک نظرآنے لگا

دبئی(ویب ڈیسک ) لاہور قلندرز کے کپتان میکولم نے پاکستان سپر لیگ تھری میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر خاموشی توڑ دی۔جارح مزاج کھلاڑی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایونٹ میں لاہور قلندرز کی غلطیوں پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ کیسے انہوں نے کپتانی چھوڑنے اور عمر اکمل کے حوالے سے سوچا۔انہوں نے کہا کہ ‘ اگر ہم اہم مواقعوں پر مخلص ہوتے تو ہمیں وہ میچ جیتنے چاہیے تھے۔۔۔ہم نے وہ اہم مواقعے ضائع کیے۔اگر ہم وہ جیت جاتے تو ہم ابتدائی 6 میچوں میں جیت سکتے تھے۔’میکولم نے تصدیق کی کہ انہوں نے کپتانی چھوڑنے کے بارے میں بھی سوچا اور اس کا بات کا اظہار ساتھی کھلاڑیوں سے کیا جنہوں نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا اور ٹیم کے لیے کھڑے ہوئے۔آغا سلمان کے حوالے سے میک ولم نے کہا کہ وہ بہت ہی ٹھنڈے مزاج کا کھلاڑی ہے، چاہے جتنا ہی دباو¿ کیوں نہ ہو، آپ جب بھی اس کی آنکھوں میں دیکھیں گے تو وہ پرسکون نظر آئے گا۔میک ولم کے مطابق آغاسلمان ایسا کھلاڑی ہے جسے ہم مستقبل میں دیکھ سکتے ہیں۔’ آغا سلمان کا مستقبل روشن ہے اور اسے مواقع ملیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain