تازہ تر ین

ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹڈ میں آج پنجہ آزمائی

دبئی(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں ایک دن آرام کے بعد (آج)منگل کو واحد میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک کھیلے گئے میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آٹھ میچوں میں دس پوائنٹس لیکرپہلی پوزیشن پر پرفائز ہے اسلام آباد کے بھی دس ہی پوائنٹس ہیں مگراس کانمبر دوسرا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز8میچوں میں 5فتوحات اور3 ناکامیوں کی بدولت10 پوائنٹس لیکر ٹاپ پوزیشن پرفائز ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے7میچز میں5میں فتح اور2میں شکست کے باعث 10پوائنٹس کے ساتھ رن اوسط پر دوسرے نمبر پر ہے۔کراچی کنگز نے8میچوں میں 4جیتے 3ہارے اورایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ کراچی9 پوائنٹس تیسرے نمبر پرہے۔ ملتان سلطانز9 میچوں میں 4ہار 4 میںجیت سمیٹ کر اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے پر9پوائنٹس لیکر چوتھی پوزیشن پرفائز ہے۔دفاعی چیمپئن پشاورزلمی 8میچوں میں3میں کامیابی اور5میں ناکامی سے 6پوائنٹ لیکر5ویں نمبر پرہے۔ لاہور نے آٹھ میچوں میں صرف2جیتے اور پلے آف سے باہر ہو چکاہے۔پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں (آج)منگل کو واحد میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز کے پی ایس ایل تھری سے باہر ہونے کے بعد پلے آف مرحلے میں رسائی کے لئے پانچ ٹیموں کے درمیان اگر مگر کا کھیل جاری ہے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کی پلے آف مرحلے میں رسائی یقینی ہوگئی۔ قلندرز کے لیگ سے باہر ہونے کے بعد باقی پانچ ٹیموں میں پلے آف مرحلے تک رسائی کے لئے اگر مگر کا کھیل جاری ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز 8میچوں میں 10, اسلام آباد یونائیٹڈ7میچوں میں 10 ،کراچی کنگز7میچوں میں 9 ، ملتان سلطانز9میچوں میں 9 اور پشاور زلمی8میچوں 6 پوائنٹس پر موجود ہے۔اسلام آباد یونایئٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مزید ایک ایک میچ جیت کرباآسانی پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کر جائیں گے۔ادھر کراچی کنگز کوپلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لئے دو میچوں میں کامیابی درکار ہے تو ملتان سلطانز کوٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہرصورت کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔ملتان سلطانز کی شکست کی صورت میں پشاور زلمی کو پلے آف میں رسائی کے لئے اپنے آخری دومیچوں میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف لازمی کامیابی درکار ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain