تازہ تر ین

1000 کروڑ روپے کے اثاثے: کیا جیا بچن امیر ترین بھارتی رکن اسمبلی ہوں گی؟

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی سے وابستہ جیا بچن نے راجیا سبھا کی امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے، جن میں ظاہر کیے گئے ان کے اثاثوں کی مالیت ایک ہزار کروڑ روپے ہے۔بھارتی نیوز ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ روز جیا بچن نے بھارتی ریاست اتر پردیش سے راجیہ سبھا (ریاستی اسمبلی) کی امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جن میں ان کے اور ان کے شوہر امیتابھ بچن کے اثاثوں کی مالیت ظاہر کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ اور جیا بچن کے اثاثوں میں گزشتہ 6 برس کے دوران دگنا اضافہ ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain