تازہ تر ین

عمران ہاشمی اور عالیہ بھٹ کے درمیان رشتہ منظرعام پر

ممبئی: (ویب ڈیسک )بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے فنکار بالکل ایک فیملی کی طرح ہیں تاہم شوبز کی چکا چوند میں یہ رشتے اکثر منظر عام پر نہیں آتے۔
ساجد، فرح خان اور فرحان، زویا اختر
جس طرح ہدایت کارو کوریوگرافر فرح خان اور ساجد خان کی جوڑی بالی ووڈ کی سب سے مقبول بھائی بہن کی جوڑی ہے بالکل اسی طرح ہدایت کار و اداکار فرحان اختر اور زویا اختر کی جوڑی بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں بے حد مقبول ہے۔ لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ چاروں آپس میں خونی رشتےدار ہیں۔ ان چاروں کی والدہ آپس میں سگی بہنیں تھیں۔
عمران ہاشمی اور عالیہ بھٹ نامور بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی ہدایت کار مہیش بھٹ کی رشتے کی بہن کے بیٹے ہیں اور اس رشتے سے وہ مہیش بھٹ کے بھانجے ہیں جب کہ عالیہ بھٹ مہیش کی بیٹی ہیں اس طرح عمران ہاشمی اور عالیہ بھٹ آپس میں کزنز اور رشتے کے بہن بھائی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain