تازہ تر ین

حقیقی کہانیوں پر فلمیں بنا کر شائقین کو سنیما گھروں تک لایا جا سکتا ہے، آمنہ الیاس

لاہور: (ویب ڈیسک )اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ ہمارے ڈرامہ کی مقبولیت کی وجہ حقیقت پر مبنی کہانیاں ہیں تاہم اگراسی طرح کمرشل فلموں کے ساتھ حقیقی کہانیوں پرمبنی فلمیں پروڈیوس کی جائیں توشائقین کی بڑی تعداد کوسینما گھروں تک لایا جاسکتا ہے۔آمنہ الیاس نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی میں نئے لوگوں کا آنا خوش آئندہے مگر اب معیارکونظر اندازکرنا انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس وقت ہمارا مقابلہ پڑوسی ملک کی ایک ایسی فلم انڈسٹری سے ہے، جہاں اردواورہندی زبانوں میں کثیرسرمائے کی فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں۔ ان کا مقابلہ مشکل ضرور ہے لیکن یہ ناممکن نہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ایکٹنگ، ڈائریکشن، کہانی اورٹیکنالوجی کے شعبوں میں بہت سا نوجوان ٹیلنٹ موجود ہے جن کو صرف درست سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain