تازہ تر ین

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایوان سے احتجاجاً واک آو¿ٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر ایاز صادق نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور اجلاس کی کارروائی ڈپٹی اسپیکر کے حوالے کرکے احتجاجاً ایوان سے واک آو¿ٹ کرگئے۔
اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ ساڑھے 12 بجے سے پہلے نہیں آسکتے، ایک وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت اور ایک پارلیمانی سیکرٹری ہونے کے باوجود ایوان کی کارروائی کو مذاق بنایا ہوا ہے۔ جب تک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تحریری طور پر ضمانت نہیں دیں گے میں روزانہ واک آو¿ٹ کروں گا۔

 


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved