تازہ تر ین

جناح اسپتال کراچی سے جعلی لیڈی ڈاکٹر گرفتار

کراچی(ویب ڈیسک) پولیس نے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے جعلی خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ کرلیا ہے۔ایس پی صدر توقیر نعیم نے بتایا کہ جناح اسپتال کراچی میں زچہ وارڈ کے عملے کی نشاندہی پر پولیس نے جعل ساز لیڈی ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کا نام عائشہ ہے جو میٹرک پاس ہے اور کورنگی کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ایس پی صدر توقیر نعیم نے کہا کہ جب پولیس نے چھاپا مارا تو عائشہ سفید کوٹ پہنے گائنی وارڈ میں موجود تھی۔ تلاشی کے دوران ملزمہ کے بیگ سے اسٹیتھواسکوپ، بلڈ پریشر چیک کرنے والا ا?لہ اور ادویات بھی برا?مد ہوئیں، ملزمہ عائشہ ایک سال سے گائنی وارڈ میں جعل سازی سے کام کر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ پر غیر قانونی آپریشنز میں ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے، جبکہ اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسپتال سے نوزائیدہ بچے اغوا کرنے والے گروہ سے بھی ملزمہ کا تعلق ہوسکتا ہے۔ایس پی توقیر نعیم نے بتایا کہ دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ ایم بی بی ایس کی ڈگری تو درکنار خاتون کے پاس لیڈی ہیلتھ ورکر کا بھی کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔ جعلی خاتون ڈاکٹر کے خلاف وومن تھانے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved