اسلام آباد(ویب ڈیسک )عدلیہ مخالف بیان بازی پر وزیر مملکت طلال چوہدری پر ا?ج توہین عدالت کی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ا?ج توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کی تھی۔چیف جسٹس سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستوں کی بھی سماعت کریں گے۔