تازہ تر ین

بنگلہ دیشی ٹیم کی کوچنگ،فابریس نے پیشکش ٹھکرادی

لندن (اے پی پی) انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ پال فربریس نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے فربریس کو قومی مینز ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کی تھی اور اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے دونوں فریقین کے درمیان معاملات بھی طے پا گئے تھے لیکن بی سی بی نے جب انہیں کنٹریکٹ بھیجا تو انہوں نے معاہدے سے انکار کر دیا، بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے بھی 7 مارچ کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور توقع ہے کہ وہ اپریل میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

تاہم دو روز قبل انہوں نے مختلف بیان دیا اور کہا کہ سری لنکا میں جاری سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد بورڈ کوچ کیلئے مزید امیدواروں سے انٹرویوز لے گا، ہم نے دو تین امیدواروں کو انٹرویوز کیلئے مدعو کیا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اسی مہینے ہم نئے کوچ کی تقرری کر لیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain