تازہ تر ین

کبھی خود کو سپرسٹار جیسا محسوس نہیں کیا ایک تخلیقی شخصیت ہوں، عامر خان

ممبئی(شوبزڈےسک ) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ کبھی بھی خود کو سپرسٹار جیسا محسوس نہیں کیا بلکہ میں صرف ایک تخلیقی شخصیت ہوں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی خود کو سپرسٹار جیسا محسوس نہیں کیا،میں صرف اپنے کام پر سخت محنت کرتا ہوں، دنیا میں لوگ مجھے میرے کام سے جانتے ہیں اور میرے کام سے لطف اندوز ہوتے ہیں جس سے مجھے بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے ،میری رائے کے مطابق میں صرف ایک تخلیقی شخصیت ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بعد چین میں بے حد مقبولیت حاصل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے مداحوں کی تعداد 3 بلین کے قریب ہے جو دنیا کی آبادی کا آدھا ہے۔

اداکار عامر خان ان دنوں فلم ”ٹھگز آف ہندوستان “ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain