تازہ تر ین

کالج کے زمانے میں مجھے بھی جوتا پڑا، عمران، زرداری مل کر الیکشن نہیں لڑیں گے: شیخ رشید

راولپنڈی(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان اور زرداری کے مل کر الیکشن لڑنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیانات پر بھی متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی طرح پابندی لگ جانی چاہیے، کالج کے زمانے میں مجھے بھی جوتا پڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ،آصف زرداری کے ساتھ مل کر الیکشن نہیں لڑیں گے۔نواز شریف نے ہمیشہ ذاتی مفاد پر مبنی سیاست کی ہے ملک کی بہتری نہیں سوچی بس اپنا فائدہ دیکھا ہے،یہ اداروں کے اندر آج نفرت کا نشان ہیں۔ ان کے بیانات پر بھی متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی طرح پابندی لگ جانی چاہیے،وہ ہمیشہ نعروں سے خوش ہوتے ہیں پر آج مرجھائے ہوئے تھے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain