تازہ تر ین

سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ،خفیہ ادارے حرکت میں آگئے ، مقتدرحلقوں میں بھونچال

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملے کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ تحقیقات کےلئے تمام اختیارات استعمال اور خفیہ اداروں کی مدد لیں گے۔چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات کے دوران مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی، عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل شاہد گوندل، ایم کیو ایم کی جانب سے سید اقبال قادری جب کہ مسلم لیگ (ن) کی مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری بذات خود پیش ہوئیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اخبارات اور ٹی وی پر سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملات آئے، ہارس ٹریڈنگ سے متعلق سیاستدانوں کے تحریری بیانات آئے،ووٹ خریدنا اور بیچنا جرم ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہماری مدد کریں، جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں اپنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے،اس کے علاوہ ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کے لئے مکمل معاونت کریں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain