تازہ تر ین

مجھے کیو ں نکالا کی اگلی قسط کا ہیرو کون ؟

ملتان (نامہ نگار خصوصی ‘کورٹ رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری تمام تر توجہ جنرل الیکشن 2018ءپر مرکوز ہے۔ کارکن نئے پاکستان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ جنرل الیکشن میں تحریک انصاف انشاءاللہ ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی۔ نوازشریف کا کھیل ختم ہوچکا اب وہ روتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ گزشتہ روز عمران خان نے یہ باتیں اپنے دورہ ملتان کے موقع پر مختلف مقامات پر رکنیت سازی کیلئے لگائے گئے کیمپوں کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ عمران خان کے دورہ کے موقع پر رکنیت سازی کیمپ جمیل آباد‘ ہائیکورٹ چوک‘ ایس پی چوک‘ چوک عزیز ہوٹل‘ چوک ڈبل پھاٹک‘ ولایت آباد‘ چوک شاہ عباس‘ ممتاز آباد‘ بی سی جی چوک‘ جنرل بس سٹینڈ‘ وہاڑی چوک‘ کوٹ رب نواز‘ پل چٹھہ‘ ٹاٹے پور‘ے قادرپورراں‘ ڈیہڑ چوک‘ اڈا بند بوسن‘ پیراں غائب‘ انصاری چوک شاہ رکن عالم‘ چونگی نمبر14‘ شمس آباد‘ چونگی نمبر1‘ گھنٹہ گھر اور چوک نواں شہر میں لگائے گئے تھے۔ عمران خان نے ملتان آمد کے فوراً بعد جمیل آباد رکنیت سازی کیمپ میں پہلا پڑاﺅ ڈالا اور روٹ کے تمام کیمپوں میں کھڑے ہوکر کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کیا۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت مقامی رہنما رہنما ملک احمد حسن ڈیہڑ‘ ایم پی اے ظہیرالدین خان علیزئی‘ محمد موسیٰ خان خاکوانی‘ ڈاکٹر خالد خاکوانی‘ ایم این اے ملک عامر ڈوگر‘ ایم پی اے جاوید اختر انصاری‘ شاہد محمود خان‘ مخدوم زین قریشی‘ حسن خان علیزئی‘ شیخ عامر خلیل‘ ڈاکٹر خالد کھوکھر‘ اعجاز جنجوعہ‘ ملک عاصم ڈیہڑ‘ میاں جمیل احمد‘ عباس اکبر مونی شاہ‘ وسیم خان بادوزئی‘ ابراہیم خان‘ عون عباس بپی‘ خالد جاوید وڑائچ‘ بیرسٹر سلمان قریشی‘ ملک اسحاق بُچہ‘ ڈاکٹر اختر ملک اور یونین کونسلوں کے چیئرمین ان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ملتان کے لوگوں کو میٹرو جیسے فلاپ منصوبے کی ضرورت نہیں تھی‘ قوم کے خون پسینہ کی کمائی میٹرو بس پر لگاکر شریف برادران نے کون سی خدمت کی ہے؟ بسیں خالی فراٹے بھرتی ہوئی کمیشن اور کرپشن منصوبہ کی داستان سنارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو تعلیم‘ صحت اور صاف پانی کے منصوبے چاہئیں۔ پاکستان میں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہورہا ہے یہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔ شریف برادران نے تو ابھی ماڈل ٹاﺅن کے 15 شہیدوں کے خون کا حساب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بھی صرف ان کی مدد کیلئے آتا ہے جو خود اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔ چین نے ایسے ترقی نہیں کی‘ قوم متحد ہوئی تو چائنہ عام لوگوں‘ کسانوں کی مدد کرکے 70کروڑ انسانوں کو غربت کی چکی سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوا۔ آج پاکستان کا کسان اپنی فصلوں کی لاگت اور محنت کا پھل نہ ملنے پر دہائی دے رہا ہے کیونکہ کسان اپنا پیسہ اپنے ملک پر خرچ کرتا ہے۔ یہا ںکا پیسہ باہر نہیں بھجواتا۔ عام لوگوں کو ہم نے بتانا ہے کہ ان کی تقدیر ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ اپنی تقدیر بدلنے اور نیا پاکستان بنانے کیلئے پنجاب بھر میں بیداری کی لہر اب چل پڑی ہے۔ 2018ءکے الیکشن میں غریبوں اور کسانوں کی تقدیر بدلنے کے لئے ووٹ کاسٹ ہوں گے۔ کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں‘ رکنیت سازی کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ رکنیت سازی مہم میں تحریک انصاف کے نوجوان کارکنوں کا جذبہ دیدنی ہے۔ شریف فیملی نے کسانوں کا معاشی قتل کیا‘ ہر دیہات کا کسان الیکشن 2018ءمیں ان سے بدلہ لے گا۔ شریف فیملی کی اولادیں لندن میں مقیم ہیں۔ اربوں کی جائیدادوں کے مالک بنے بیٹھے ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ لندن میں تو میئر فلیٹ نہیں بناسکتا۔ پہلے نوازشریف مجھے کیوں نکالا کا راگ الاپ رہا ہے اب مجھے کیوں نکالا کی باری شہباز شریف کی ہے۔ قبل ازیں عمران خان ایئرپورٹ سے عامر ڈوگر اور وسیم خان بادوزئی کے ہمراہ چونگی نمبر1پہنچے۔کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے گاڑی سے نکل کر ہاتھ ہلایا۔ یہاں سے وہ ہائیکورٹ بار کے باہر انصاف لائرز فورم کی جانب لگائے گئے ممبر سازی کے کیمپ پہنچے اور انصاف لائرز فورم کے صدر جنوبی پنجاب غلام مصطفی چوہان کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔ یہاں سے ایس پی چوک کینٹ خالد خان خاکوانی کی جانب سے لگائے گئے کیمپ پہنچے اور کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی کا ہوگا جس کے نتائج پہلے سے دے رہا ہوں۔ ملتان میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم اکیسویں صدی کی سیاست کرنے جا رہے ہیں، پوری محنت کریں گے اور قوم تیار ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain