تازہ تر ین

امریکہ میں نامزد پاکستانی سفیر کی 40ارب کرپشن کی عجب غضب کہانی ،اہم انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘نیوز ایجنسیاں ) امریکہ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کو نیب نے طلب کر لیا۔ 40 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب لاہور نے علی جہانگیر صدیقی کو 22 مارچ کو صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے۔ یہ جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔ جہانگیر صدیقی پرڈیڑھ سو بلین سے زائد کرپشن کے متعدد الزامات ہیں جبکہ مختلف کیسز بھی ہیں۔ نیب نے علی جہانگیر صدیقی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ چیئرمین اے سی سی پی، میاں آصف مقبول سکھیرا، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان سٹاک ایکسچینج، فصیح الزمان، فرقان علی کمپنی چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ، سی ای او عارف حبیب لمیٹڈ، عارف حبیب سنٹر، سی ای او ای ایف جی فرمز پاکستان لمیٹڈ، سی ای او آر پی ایل مضاربہ مینجمنٹ، سی ای او فرسٹ ٹریڈ انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ، سی ای او آئی پی ایل سکیورٹیز، سی ای او سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچر انویسٹمنٹ کمپنیز کو بھی نیب نے نوٹسز جاری کر دیئے۔ نیب نے شریف فیملی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے معاملے پر وزارت داخلہ کے خط کا جواب دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے جواب میں نیب نے مطلوبہ دستاویزات وزارت داخلہ کو فراہم کر دی ہیں جس پر وزارت داخلہ کے حکام نے فائل تیار کر کے وزیر داخلہ احسن اقبال کو پیش کر دی ہے۔ واصح رہے کہ نیب نے وزارت داخلہ سے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جس پر وزارت داخلہ نے ایسا کرنے کے لئے ٹھوس وجوہات طلب کی تھیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain