تازہ تر ین

ایئرمارشل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ ایئرمارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کر دیا گیا ہے وہ کمبیٹ کمانڈر سکول ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اودن سے فارغ التحصیل ہیں اور پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ( ملٹری) ، ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کر چکے ہیں،اور اس وقت ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف ایئرسٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں جبکہ اپنے کیریئر کے دوران ایف 16 اور ایم ایف آئی 17 سمیت مختلف تربیتی اور لڑاکا طیارے بھی اڑا چکے ہیں ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرمارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ نامزد کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے دسمبر 1983 میں ایئرفورس کی جی ڈی پی برانچ سے کمیشن حاصل کیا وہ کمبیٹ کمانڈر سکول ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ادون سے فارغ التحصیل ہونے کے ساتھ ساتھ چیف آف ایئرسٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر ، ڈائریکٹر سی آئی فور کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہین جبکہ اس وقت ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ایئرمارشل مجاہد انور خان مختلف تربیتی اور لڑاکا طیارے اڑا چکے ہیں وہ ایف 16، ایف 6 ، ایف ٹی 5 ، ٹی 37 اور ایم ایف آئی 17 طیارے اڑانے کے ماہر ہیں اور انہیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ( ملٹری) اور ستارہ امتیاز ( ملٹری) کے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain