تازہ تر ین

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی سیاست عوام کو دھوکہ دینا ہے

اسلام آباد (اے این این‘ آئی این پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن میں اپوزیشن نے اپنے زور پر شکست نہیں دی ،ان کے پیچھے کون ہے سب کو پتہ ہے ،تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی سیاست عوام کو دھوکہ دینا ہے ،یہ ہر وقت امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں اور چور دروازے سے آنے کے خواہشمند ہیں۔جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات ہمارے آئندہ الیکشن کے منشورکا حصہ ہوں گی، اصلاحات قوم اور وقت کی ضرورت ہیں، اصلاحات کا دروازہ ہر وقت کھلا رہنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک عدل کے لیے کسی انٹرنیشنل فرم کی خدمات نہیں لیں، اس کے لیے ہمارے پاس اپنا مواد بہت ہے اور ہم کوئی نیب تو نہیں ہیں جو عالمی فرم کی خدمات لیں۔انہوں نے کہا کہ عام حالات میں بہت ساری چیزیں سامنے نہیں آتیں، امتحان کے دور میں بہت ساری چیزیں واضح ہوجاتی ہیں، مجھے مسلم لیگ کی صدارت سے ہٹانے کا کیا مقصد ہوسکتا ہے؟ ۔سابق وزیراعظم نے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی سیاست کا مقصد صرف عوام کو دھوکا دینا ہے، یہ ہر وقت امپائر کی انگلی کی طرف دیکھتے ہیں، یہ ہمیشہ سے چور دروازے سے آنے کے خواہش مند ہیں۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ نوبت یہ آگئی ہے کہ سو دو سو لوگوں کے جلسے کررہے ہیں، اور کریں اتحاد، اور بنوائیں سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ، کون ہے یہ سنجرانی؟ چھ لوگوں کے گروپ نے اسے نامزد کردیا اور وہ آتے ہی چیئرمین سینیٹ بن گیا، ان کے پیچھے جو ہیں وہ سب کو پتا ہے۔سینیٹ الیکشن میں اپنے زور سے ہراتے تو پتہ چلتا۔مسلم لیگ(ن) کے قائد نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ایک منتخب صوبائی حکومت کو ہٹادیا گیا، شفاف انتخابات کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain