تازہ تر ین

این اے120 ضمنی الیکشن میں 2 ارب کے فنڈز کا استعمال ،لاہور ہائیکورٹ نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کے انتخابی حلقے حلقہ این اے 120 میں 2ارب کے فنڈز کے استعمال کیخلاف درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ٹیپا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جس میں این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں 2 ارب کی خطیر رقم کے استعمال پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔درخواست گزار یاسمین راشد کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کی کامیابی کیلئے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخابات کے دوران 2 ارب کی خطیر رقم خرچ کی اور اس طرح این اے 120 کے رہائشیوں پر پیسے خرچ کر کے انکے ووٹ خریدے گئے۔ یاسمین راشد کے مطابق 2 ارب کے فنڈز کے استعمال کی تفصیلات کیلئے کئی درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،تحریک انصاف کی رہنما نے استدعا کی کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر استعمال کیے جانے والے فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر مزید کارروائی 19 مارچ کو ہو گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain